جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات کے تھانہ کبل میں دھماکے میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

سوات(پی پی آ ئی)سوات کے تھانہ کبل میں دھماکے میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔گزشہ روز سوات کے کبل سی ٹی ڈی تھانے میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کبل پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان سمیت پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوئے، دہشت گردی کے الزامات میں زیرحراست 5 قیدی بھی مارے گئے۔دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کبل میں 2 دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، ہوسکتا ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں۔