سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (پی پی آ ئی)جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی اجلاس آ ج بدھ کے روز طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر طلب کیا گیاجو 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر تفصیلی غور وخوض ہوگا۔ہ اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی موقف کا تعین کیا جائے گا۔اسلم غوری کے مطابق خیبر پختون خوا بشمول فاٹا مرجر ایریا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں مفتی عبد الشکور صاحب کو خراج عقیدت اور ان کی شہادت کے واقعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔