جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچہ آپریشن، پولیس کی بڑی کارروائی میں 8 ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

رحیم یارخان(پی پی آ ئی)رحیم یار خان میں پولیس کی جانب سے جاری کچہ آپریشن کے دوران ایک کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے، اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لْنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، رپیٹرز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لْنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے۔پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لْنڈ میں انٹری کے لئے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر، لانگ مشین گن، ہینڈ گرنیڈز، درجنوں شارٹ مشین گنز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورز کی گولیاں اور بارود برآمد ہوا ہے۔