ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قابض حکام نے کشتواڑ میں دو مسلمانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکردیا

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں دومسلمانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکردیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق قا بض حکام نے محمد رفیع اور غلام قادر پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکردیا جو اس وقت کٹھوعہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں نظربندہیں۔ ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جو بھی بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کوگرفتارکریں گے اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کر لیں گے۔واضح رہے کہ اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کو مقدمہ چلائے بغیر سالہاسال تک نظربند کیاجاسکتاہے۔