قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 1992کی تاریخ دہرانا ہوگی : جاوید میانداد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہاہے کہ موجودہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ ورلڈ کپ 1992کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرے۔ میانداد نے کہا کہ 1992ورلڈ کپ کی جیت ہمارے ملک کے لیے 1947کی آذادی کے بعد دوسری بڑی جیت تھی ۔ میانداد نے قومی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ورلڈ کپ92ءکے جوش کو مدنظر رکھیں اورٹیم کو اسی جوش وخروش اور اسپرٹ کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی جیتا جا سکے۔ میانداد نے قومی ٹیم کو خبردار کیا کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ریٹ ریٹ اور اوسط بہت ذیادہ اہمیت رکھتاہے اگراگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اس کا دوسری ٹیموںکے ساتھ موازانہ کیا گیا، انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو جیت کے لیے بیٹنگ میں مستقل مزاجی دکھانا ہوگی اور بولر اور فیلڈرز کو مخالف ٹیم کے رنز روکنا ہوں گے۔

Latest from Blog