لاہور میں ایام عاشور محرم کی سیکیورٹی میں اضافہ ، ڈی آئی جی آپریشنز کے شادمان اور ماڈل ٹاؤن امام بارگاہوں کے دورے

کراچی سہراب گوٹھ پل پر پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جھنگ میں تیز بارش اور طوفانی ہواوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

نوری آباد میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے سنگِ بنیاد سے مسائل کم ، پیداوار بڑھے گی :انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن

سندھ حکومت اور حسن سلیمان میموریل ہسپتال ملیر کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

کراچی شیر شاہ پولیس کی کارروائی ، 2019 کے قتل کیس کے 2 اشتہاری مجرم گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کیخلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔