جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کا جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیر یوں کے عزم کا اعادہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں فورم کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں عبدالاحد پرہ، بشیر احمد اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، محمد عاقب، انجینئر رؤف، جمیل میر، ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ حریت رہنماؤ ں اور تنظیموں نے اپنے بیانات کہا کہ مودی حکومت 22-24 مئی کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں گروپ20اجلاس کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے استعمال کر نا چاہتا ہے، وہ مذکورہ اجلاس کے ذریعے عالمی برادی کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری کے حالیہ بیان کو سراہا،۔