جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور عمر اکمل سمیت آٹھ کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں آٹھ کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی مشقیں کررہے ہیں۔ پروٹیز سے نمٹنے کے لئے شاہینوں نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کی۔ سہیل تنویر ، وہاب ریاض بھی محنت کررہے ہیں۔ بلے بازی میں مہارت کے لئے صہیب مقصود، ناصر جمشید ، عمر اکمل نے بھی خوب محنت کی۔ وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد نے پھرتی دکھائی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا، سیریز یکم نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔

Next Post

برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری

Tue Oct 22 , 2013
پورٹو الیگرے،برازیل: برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں جس میں 82 ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوں 66 فیصد مرد اور34فیصد خواتین شریک ہیں جن کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ نوے سال کی عمر کے بھی […]