جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک جواب دیں۔رجسٹرار آفس نے کیس 11 مئی کو آئندہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق دوران سماعت عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ وقوعہ لاہور کا ہے، یہاں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل کے مطابق مقدمے میں لگائے گئے الزامات جرم کے زمرے میں نہیں آتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہے، عمران خان نے اس مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ سے بدھ تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔