جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست ظہور مہندی نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجہ، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز بل مسترد ہونے پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کا تقاضا غیرمناسب ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ قراردیا جائے شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے، عدالت عظمیٰ 21 ارب روپے جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا حکم دے۔