جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس سے پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان کو روس18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یواین میں کی جائے گی۔پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا،روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی،اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔واضح رہیکہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالوکرتا ہے اورپلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16سے18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پاکستان روس کو چینی یو این میں ادائیگیاں کرے گا، اورایل سیزبینک آف چائنا کھولے گا،چینی کرنسی کے استعمال کا فیصلہ روس پرامریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے،دوسری وجہ ڈالرکی قلت بھی ہے۔معاشی ماہرین ڈالرکے علاوہ کسی بھی کرنسی میں روسی تیل کی ادائیگیوں کو ایک بہترین موقع قرار دے رہے ہیں۔