جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا استعمال نہ کیاجانیوالا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد/ریاض(پی پی آ ئی)مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑگئے،حکومت نے استعمال نہ کیا جانیوالا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں نہیں دے سکیں،ذرائع کاکہناہے کہ اوپن مارکیٹ سے خریداری پر ڈالر کی غیرضروری طلب بڑھ جائے گی۔پاکستان کو کئی برس بعد1 لاکھ 79 ہزار کا پور احج کوٹہ ملا،مگر مکمل استعمال نہ کیا جاسکا،سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیاگیا،سرکاری حج سکیم کیلئے کوٹہ سے تقریباً9 ہزارکم درخواستیں موصول ہوئیں،ذرائع کاکہناہے کہ سرکاری ریگولر سکیم کے اضافی درخواست گزاروں کو بغیرقرعہ اندازی حج پر بھیجا جارہا ہے،سرکاری سکیم کیلئے مجموعی طور پر 235 ملین ڈالر درکار ہیں۔ذرائع مذہبی امور کاکہناہے کہ کچھ ڈالر سپانسر شپ سکیم اور باقی حکومت فراہم کررہی ہے،درخواستوں کی کم وصولی پر سرکاری حج کوٹاپرائیویٹ حج آپریٹرز کودینے پر غوربھی ہوا، ذرائع کاکہناہے کہ حج کوٹہ واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔