ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات کے حوالے سے ثالثی اور پنچایت لگانا سپریم کورٹ کا کام نہیں: شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے ثالثی اور پنچایت لگانا سپریم کورٹ کا کام نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے پاس ثالثی اور پنچایت کا حق نہیں۔ اس بارے میں کہ ایک روز الیکشن ہونے چاہیئں اور کب ہونے چاہییں، اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہے کہ الیکشن نومبر میں ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ملکی چیلنجز کے حل کرنے کے لیے تجاویز کرنے کے بجائے ان کا استحصال کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں پارلیمان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے میں کوئی کمی نہیں کی گئی، معاشرے میں تقسیم کی گئی، حتی کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔ بیرون ملک پی ٹی آئی کے ایجنٹوں نے جو کردار ادا کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ’فیصلے پارلیمان نے کرنے ہیں، بات چیت کے بارے میں ایک رائے ہے کہ گفتگو کا راستہ بند نہیں کرنا چاہیے۔ اس کا طریقہ طے کرسکتے ہیں۔ ایک رائے ہے کہ سپیکر کے ذریعے بات پہنچائیں اور پارلیمانی کمیٹی اس میں گنجائش پیدا کر سکتی ہے تاکہ قوم جان سکے کہ اتحادی جماعتوں نے ایک روز ہی پورے میں الیکشن کرانے کی کوششیں کیں۔