اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلی کے صوابیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں، عمران خان نے اعتراف کیا کہ دونوں اسمبلیاں جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑی ہیں مگر جنرل باجوہ اور عمران خان کا اسمبلی تحلیل کے وزیر اعلی کے اختیار سے کوئی تعلق نہیں۔اس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بحال کرنے کا حکم دے۔ ’سپریم کورٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن ضروری ہے تو انتخابات کے 21 ارب کے فنڈز تحریک انصاف سے وصول کیے جائے۔
Next Post
آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری
Wed Apr 26 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کہہ رہے ہیں انتخابا ت اکتوبر میں ہونے چاہیئں مگر آئین کہتا ہے اسمبلیاں ٹوٹنے کے 90 دن کے اندر الیکشن […]
