جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ عالمی ترقیاتی رپورٹ 2023 کے مطابق دنیا میں اب محنت کشوں کے لیے مسابقت بڑھ رہی ہے کیونکہ امیر اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موجود عمر رسیدہ افراد کی تعداد غیرمعمولی رفتار سے بڑھتی جارہی ہے جس کے سبب ان ممالک کا اپنی طویل مدتی ترقی کی صلاحیت کے لیے تارکین وطن پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023: مائیگرنٹس، ریفیوجیز اینڈ سوسائٹیز‘ کے عنوان سے رپورٹ میں اس رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ ان ممالک کی معیشتوں اور لوگوں کے لیے ہجرت کا عمل بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد موقع ہے۔دولت مند ممالک کے ساتھ ساتھ درمیانی آمدنی والے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم ہوتی ہوئی آبادی کا سامنا ہے، جس کے سبب مزدوروں اور ہنر کے لیے عالمی سطح پر مسابقت تیز ہوتی جارہی ہے۔دریں اثنا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت کم آمدنی والے زیادہ تر ممالک کی آبادی میں تیزی سے اضافے کی توقع ہے، جس سے ان ممالک پر نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے دباؤ بڑھے گا۔