جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں دو دریا میں ریسٹورنٹ سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا

کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے دو دریا میں نجی ریسٹورنٹ کے قریب سے 2 سالہ انابیہ اور 3 سالہ بشریٰ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ بھی پولیس نے تاخیر سے درج کیا۔ بچیوں کے والد کے مطابق عید کے تیسرے روز وہ بچوں کو لیکر گھومنے گئے اور شام 5 بجے دو دریا پر ریسٹورنٹ کی کینٹن پر پہنچے۔ بچیوں کے والد نے مزید بتایا کہ انہوں نے بچوں کو کھلونے دلائے اور بچوں کیساتھ کھیلنے لگا، اتنے میں ایک پٹھان لڑکے نے آکر کہا کہ میں چلا کر دکھاتا ہوں۔ بچیوں کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اس پٹھان لڑکے نے کھلونا چلا کر آگے کی طرف پھینکا اور میں باقی بچوں کیساتھ اسے پکڑنے آگے بھاگا۔ ان کے مطابق وہ واپس آئے تو انکی دونوں بیٹیاں غائب تھیں۔ پی پی آئی کے مطابق بچیوں کے دادا کا کہنا تھا کہ درخشاں پولیس نے واقعے کے وقت مقدمہ درج نہیں کیا، ہم پولیس اسٹیشن بھی گئے، تب بھی کسی کے حوالے سے فون کروا کر مقدمہ درج ہوا۔