شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، اسد عمر

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہو گا، ’اگر آئین کو توڑا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ امید ہے عدالت آئین پر عملدر آمد کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی، آئین کے انحراف کا مطلب ہر پاکستانی کے حق پر ڈاکہ ہے۔’کل پارلیمنٹ میں اعلان بغاوت کیا گیا اور ذاتی حملے کیے گئے۔ آئین صرف سپریم کورٹ کے لیے نہیں بنا، عوام آئین کے تحفظ کے لیے باہر نکلیں گے۔اسد عمر کا دعویٰ تھا کہ آصف ذرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ شہباز شریف کی گرفتاری کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کل پارلیمان میں اعلان بغاوت کیا گیا، پارلیمان میں سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق بحث نہیں ہوسکتی، کل ایک بار پھر ذاتی حملے کیے گئے، عوام آئینی حقوق کے لئے باہر نکلیں گے۔