شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاحوں، مقامی کمیونٹیز اور کاشتکاروں کیلئے بارشوں، ڑالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے محتاط رہنے کا الرٹ جاری

پشاور/گلگت(پی پی آ ئی) خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بارش کے رواں سلسلوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے جس میں صوبے میں متوقع گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ڑالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حساس بالائی علاقوں میں مسافروں، سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو پیشگی الرٹس اورایڈوائزری کی ترسیل کو وسیع پیمانے پریقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔ ادارے نے کاشتکاروں اور کسانوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ڑالہ باری سے فصلوں (خاص طور پر گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’موسمی نالوں میں ممکنہ تیز بہاؤ کی روشنی میں، ایل ای اے کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لیول کراسنگ پوائنٹس اور ٹریفک کا رخ موڑنے کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظا ہر کیا ہے۔محکمہ مومسیات نے موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دی، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 02 مئی تک مقای ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔