شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ90 دن میں انتخابات کی مدت آئین میں طے ہے اور آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ ہے،مذاکرات آئین کی حدود میں رہ کر ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے مل کر فیصلے کرنے شروع کئے تو آئین ایک طرف رہ جائے گا،سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات کی بات ہوئی ہے ہم ویلکم کرتے ہیں،شاہ محمود کی قیادت میں ہمارے لوگ مذاکرات کیلئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کا مطلب ملک کا 75فیصد ہے، اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ہم چاہتے ہیں مذاکرات آج شروع ہوں اور کل تک نتیجہ نکلے،ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ ہے،نوے دن کے اندر الیکشن آئین کے تحت ہونے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں الیکشن سے بھاگے ہوئے لوگ شامل ہیں جو عوام میں جا کر کسی دوکان سے برگر نہیں کھاسکتے، انہوں نے کیا الیکشن لڑنا ہے۔ بلاول، شہباز شریف چاہتے ہیں سپریم کورٹ کو بند کر دیا جائے لیکن اب دیکھنا یہ ہے چیف جسٹس اپنے ادارے کی حفاظت کر پاتے ہیں یا نہیں۔