شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ، پرتکلف کھانوں کا اہتمام

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی منحرف ارکان بھی شریک ہوئے،وفاقی وزرا اور کابینہ اراکین کیلئے الگ ہال میں کھانے کا اہتمام کیاگیا۔ظہرانے میں ارکان اسمبلی کی مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی،مینومیں مٹن قورمہ، چکن مکس سبزی، باربی کیوکباب، کھیر، آئس کریم شامل ہیں،وزیراعظم نے فرداً فرداً تمام اراکین کے پاس جاکر ان سے ملاقات کی اورتمام ارکان پارلیمنٹ کوعید کی مبارکباد بھی دی۔ ذرا ئع کے مطابق ظہرانے میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر لاؤنج میں کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزرااور کابینہ اراکین کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔