سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرینگر میں G20اجلاس کیخلاف آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے: عزیرغزالی

مظفرآباد/سری نگر(پی پی آ ئی)پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی کی بی جے پی حکومت کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس سرینگر میں G20 ممالک کا اجلاس منعقد کرکے اپنے مذموم فوجی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے ایک طرف تو کشمیری عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں جبکہ دوسری طرف نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں G20اجلاس منعقد رہاہے۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں G20کے انتہائی متنازعہ اجلاس کا انعقاد دراصل کشمیری عوامی کی آزادی،بنیادی حقوق اور انصاف کیلئے لازوال جدوجہد کو سبوتاڑ کرنے کی ایک سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ یکم مئی کوضلع نیلم ویلی کے صدر مقام اٹھمقام اور5 مئی کو چکوٹھی اور دیگر اضلاع میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے آزاد کشمیر حکومت، پارلیمانی پارٹیوں، سیاسی مذہبی جماعتوں اور کشمیری عوام سے پیل کی کہ وہ ان دھرنوں میں بھرپور شرکت کے ذریعے G20 ممالک سے مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے آئندہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کی آزادی اور اپنے حق خودارادیت کیلئے بھارتی ظلم و جبر کاجرات مندی سے مقابلہ کررہے ہیں۔