سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوم آزادی تمام صلاحیتوں کو بروکار لانے کے عہد کا دن ہے۔ ڈاکٹر عطا شاہ

 گلگت (پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے جامعہ کے  اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نیشرکا سے خطاب میں ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا کہ ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کے لیے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی بہادری کے ذریعے ایک تاریخ رقم کی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ گلگت  بلتستان ایک ایسا خطہ ہے جس نے غیر مشروط طور پر ملک عزیز پاکستان کا حصہ بنے کا فیصلہ کیااور گلگت  بلتستان کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔وائس چانسلر نے کامیاب تقریب منعقد کرنے پر ڈائریکٹر اسپورٹس اورنگزیب، وائس چانسلر کے ایڈوائز رڈاکٹر سید عارف حسین اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔