مطفر آباد/ آزاد جموں وکشمیر(پی پی آئی)صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر محمد یونس جاوید اور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلرمیرپور یونیورسٹی بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر محمد یونس جاوید اور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹیز سے متعلق اْمور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ جامعات میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔