کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوگرا کے من مانے فیصلوں کا وزیراعظم فوری نوٹس لیں، وزیرتوانائی امتیاز شیخ

کراچی (پی پی آئی)وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس میٹر رینٹ پر اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا میں بیٹھے بابوؤں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک بیان امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت اس فیصلے کے خلاف وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی، یہ غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔انھوں نے کہا کہ میٹررینٹ کے ساتھ فکسڈ چارجز زیادہ گیس استعمال کرنے والوں پر ہی لاگو ہوتا ہے، وفاقی ادارے گیس کی تقسیم کے معاملے پرآرٹیکل ایک سو اٹھاون پرعملدرآمد نہیں کررہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ گیس سے محروم ہے، وزیراعظم فوری طورپر اوگرا کے من مانے فیصلوں کا نوٹس لیں۔امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ سوئی سدرن کو میٹر رینٹ پر اضافے کا فیصلہ فوری واپس لینے کے احکامات صادر کیے جائیں۔