شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلیکٹڈ چاہتا ہے مذاکرات بھی اس کی مرضی سے ہوں، شرجیل میمن

لاہور (پی پی آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ایک ساتھ ہونے چاہئیں لیکن سلیکٹڈ چاہتا ہے مذاکرات اس کی مرضی سے ہوں،۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے مذاکراتی عمل کی حامی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے کیس دیکھ کر ہونا چاہئیں، فیس دیکھ کر نہیں، بدقسمتی سے فیصلے چہرہ دیکھ کر ہورہے ہیں، کیا کبھی کسی کوعدالت سے ایسے ریلیف ملے ہیں؟ ریاست ماں ہوتی ہے، سب کے لئے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص عدالتوں کا لاڈلا بنا ہواہے، لاڈلا تھانے نہیں آتا،عدالت پیش نہیں ہوتا، لاڈلے کو ریلیف مل رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پولیس پر پپٹرول بم پھیکنے گئے، کتنے افراد گرفتار ہوئے، خاتون رہنما نے تسلیم کیا کہ کارکنان نے پیٹرول بم پھینکا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی کے گھر کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیئے تھا، پولیس عمران کو عدالتی حکم پر گرفتار کرنے گئی تھی، عمران کو فوری گرفتاری دینا چاہیئے تھی، لیڈر کو چوہے کی طرح چھپنا نہیں چاہیئے، آصف زرداری نے ذمہ دار شہری کی طرح گرفتاری دی تھی،اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دور میں پولیس آتی تھی تو ہمارے لیڈر گرفتاریاں دیتے تھے، تمہاری اور پرویزالہیٰ کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ڈکلیئرڈ شہنشاہ تو عمران خود ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا، فرح گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے جو اربوں روپے بنی گالا میں جمع کیے گئے اس تاریخی کرپشن کا حساب تو تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔