ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میوہ شاہ قبرستان منشیات کے عادی افراد کا گڑھ، چرس، آئس، پاوڈر سمیت سب کچھ میسر

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں قائم میوہ شاہ قبرستان منشیات کے عادی افراد کا گڑھ بن گیا، جگہ جگہ ڈیرہ جمائے چادروں کے نیچے موجود نشئی کیا چہ مگوئیاں کرتے ہیوں کوئی نہیں جانتا، لیکن ان افراد کو روکنے والا بھی کوئی نظر نہیں آتا۔پی پی آئی کے مطابق میوہ شاہ قبرستان نشئی خواتین اور مردوں کا محفوظ مقام بن گیا ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے ”قبرستان“ کو ائیرپورٹ قرار دے دیا ہے، کیونکہ کراچی میں نشئی افراد کیلئے ”ہوائی جہاز“ کی اصطلاح عام ہے۔۔ منشیات کا شکار افراد کہتے ہیں کہ وہ حالات سے تنگ ہو کر نشے کی لت کا شکار ہوئے، لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نشہ کرنا بھی مشکل کردیا ہے، کیونکہ مہنگائی نے منشیات کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چرس، آئس اور پاوڈر سمیت سب کچھ انہیں باآسانی مل جاتا ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ پاک کالونی تھانہ اس قبرستان کے قریب واقع ہے، اور تھانے سے تھوڑی ہی دور علاقہ میں منشیات کا کاروبار بھی جاری ہے۔