ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ بار نے ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ بار نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے وائس چئیرمین کے توسط سے دائر ہونیوالے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کے خلاف ہے لہٰذا ان کے خلاف انکوائری شروع کرائی جائے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر اراکین کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ جسٹس مظاہرنقوی کے معاملے پر اجلاس بلایا جائے۔