ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو ملک کے حالات کچھ اور ہوتے:طلال چوہدری

فیصلآباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی ہے، سازشی کرداروں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہرآنے والے دن کے ساتھ نواز شریف کی بے گناہی عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2013 تک دنیا پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر جانتی تھی لیکن اس کے بعد میاں نواز شریف نے ملک کی قیادت سنبھالی اور ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا، اگر نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو اصج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ثاقب نثار اور ان جیسے دورسرے لوگ پاکستان میں تباہی لے کر آئے، ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔