جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت مذہبی امور میں 3 روزہ سرکاری چھٹیاں معطل، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود متحرک

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی معطل کردی اورحج کے متعلقہ حکام کو تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے۔پی پی آئی کے مطابق چھٹی کے روز بھی وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود متحرک ہو گئے،وفاقی وزیر مذہبی امور کے زیرصدارت وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں حج انتظامات سے متعلق وزارت مذہبی امور حکام نے بریفنگ دی،حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمینِ حج کی تربیت، معاونینِ حج کے انتخاب، نجی حج سکیم سمیت متعدد امور زیر غور آئے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت کرنے میں کوئی غفلت برداشت نہیں ہوں گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کی تین روزہ سرکاری چھٹی معطل کردی اورحکام کو حج کی تیاریوں کیلئے احکامات جاری کردئیے، سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ تینوں دن حج سیکرٹریٹ سے متعلق حکام کام کریں گے،وقت کم ہے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم پر فرض ہے۔