شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر پولیس چھا پے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ایسی بربریت مشرف کے مارشل لامیں بھی نہیں دیکھی تھی۔ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کے رات گئے چھاپے پر رد عمل دیتے ہو ئے عمران خان اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گھر میں موجود خواتین اور اہلخانہ کے عزّت و احترام سے مکمل بے نیاز ہوکر پرویزالٰہی کے گھر پر مارے گئے غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ہم اپنی انکھوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، آئین، عدالتی احکامات یا عوام کے بنیادی حقوق کا کچھ بھی احترام باقی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سو جنگل کا قانون ہے اور فسطائیت راج کررہی ہے، یہ سب ہمارے حوصلوں کو توڑنے اور تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے تیار کیے گئے لندن پلان کا حصہ ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ میری رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے، اب مجرموں کا گروہ اور اس کے سرپرست پرویز الٰہی کے ساتھ بھی وہی کچھ کر رہے ہیں، اس قسم کی بربریت تو مشرف دور میں بھی دیکھنے کو نہ ملی۔ عمران خان نے کہا کہ کیا ریاست نے لٹیروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے شریفوں اور زرداریوں کے گھروں میں بھی کبھی یوں گھسنے کی ہمت و جسارت کی؟، بس اب بہت ہوچکا، کل میں اپنی قوم کو لائحہ عمل دوں گا، اپنے دستور، اپنی جمہوریت پر مسلط کردہ اس تباہی کے خلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔