جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوڈان سے انخلا مشن، پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ 97 پاکستانیوں کولیکر کراچی پہنچ گیا

کراچی(پی پی آ ئی) سوڈان سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے، پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97 پاکستانیوں کو لے کراچی پہنچ گیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے C-130 نے 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔سوڈان میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان پہنچنے والے افراد کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایئر فورس کی کوششوں کو سراہا۔اس حوالے سے پی اے ایف کے ترجمان کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو وطن واپس بھیجنا جاری رکھے گی۔