سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری سالک حسین نے کہاکہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی،ان کو بتایاگھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی موجود نہیں،سالک حسین کاکہناتھا کہ اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔ایک اور ٹو ئٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے، حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پر ویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔