ابراہم ڈی ویلیئرز نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا

ڈربن: جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز ٹیسٹ سیریز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔ڈی ویلیئرز نے زیادہ مین آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جانے والی باہمی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈی ویلیئرز نے 14کیچ پکڑے ۔باہمی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کو حاصل ہے ۔ انہوں نے 2005میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 16کھلاڑی شکار کیے ۔

Next Post

نوجوان بلے باز آصف ذاکرپی سی بی سلیکشن کمیٹی کی توجہ کے منتظر

Wed Jan 1 , 2014
کراچی: کراچی ڈولفن کے کپتان آصف ذاکر نے فیصل بینک قومی ریجنل ون ڈے کپ میں مسلسل دو ناقابل شکست سنچریاں بناکر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ۔خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے باعث ان کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے ،اگر قومی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب […]