شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل مستعفی ہو گئے

مظفرآباد(پی پی آئی)  موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث آزادکشمیر سے پہلا استعفیٰ آگیا، چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا۔ چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بھجوا دیا، سردار جلیل وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کو بھیجے گئے خط میں مؤقف اپنایا کہ  آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مجھے بہت دکھ اور افسوس ہورہا ہے، گزشتہ ایک سال سے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ فٹ بال کھیلا جارہا تھا، موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کی کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہٹ دھرمی اور ان کی کابینہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے، آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عوام اور پولیس کو آمنے سامنے لا کھڑا کردیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ پرامن احتجاج کریں، آزاد کشمیر کے غریب لوگ بجلی اور آٹے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔ سردار امجد جلیل نے لکھا کہ آزاد کشمیر حکومت کا کام بنتا ہے کہ عوام کو ریلیف دے، اپنے ذاتی خرچے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی، ضد اور عناد کے باعث اپنے خواب کو پورا نہیں کرسکا۔