سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں

لاہور(پی پی آئی) سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں، ملک کی سولر مارکیٹوں میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت 40 روپے سے بھی نیچے چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں سولر پینلز کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، وہیں سولر پینلز کی قیمتیں بھی کریش کر گئی ہیں۔ حیران کن طور پر مارکیٹ میں سولر پینلز کی طلب بڑھنے پر قیمتیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سال قبل تک ملک کی مارکیٹوں میں فی واٹ سولر کی اوسط قیمت 80 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 37 روپے تک آ چکی، یعنی 2 سالوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو چکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہوا تو اس کی امپورٹ میں طلب سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا، اسی باعث سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔صرف چند ماہ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی ممکن ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں پانی،بجلی،گیس کی عدم فراہمی سے کسان  کا استحصال ہورہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

Sun May 12 , 2024
لاہور(پی پی آئی)  لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں،وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں پانی،بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے کسان اور عام آدمی کا استحصال ہورہا ہے۔صوبے کے 34اضلاع پر پانی کا نظام ہی موجود نہیں،رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے […]