پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواںویمن فٹ بال ٹورنامنٹ

کوئٹہ: کوئٹہ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواں ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ کے راونڈ میچ میں بلوچستان یونائیٹڈ اور روشنی کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، بلوچستان یونائیٹڈ نے روشنی کلب کو شکست دے دی۔ بلوچستان یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے پے در پے گول کئے اور چار صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رفعت نے دو جبکہ فہمیدہ اور شیل نے ایک ایک گول کیا۔ویمن فٹ بال میچ کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات آغا عرفان کریم نے کھلاڑیوں کی کاکردگی کو سراہا۔ کو ئٹہ کے گرلز کالج میں جاری ایونٹ کا فائنل11 جون کو کھیلا جائے گا۔

Next Post

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے تعصب کی تحقیقات شروع

Wed Mar 26 , 2014
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بنگلا دیش کی جانب سے دیگر ملکوں کے جھنڈے لہرانے پر پابندی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان ملک بنگلہ دیش کی طرف سے مہمان کھلاڑیوں کو سپورٹ سے روکنے کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر […]