سری نگر (پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع میں ڈنگنن نالہ کے قریب فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں دو فوجیوں پرم ویر شرما اور سدھیر کمار کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی فوجیوں کو راجوری کے فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پر م ویر کا تعلق راجوری جبکہ سدھیر کمار کا بھارتی ریاست بہار سے تھا۔