شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام اور فوج کے درمیان دشمن دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے: آرمی چیف

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، ہماری پہلی اور اہم ذمہ داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کے آئینی کردار سے وابستگی ہے،کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں اور کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں، فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں۔آرمی چیف نے اپنی تقریر کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ، افغانستان میں امن اور مسئلہ کشمیر پر تفصیل سے بات کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے۔’افواج پاکستان دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتی، ظاہری اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں فرق رکھنا ہو گا۔انھوں نے افغانستان میں امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد اور حَقِ خود ارادیت کے لیے اْن کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
’عالمی برادری کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پْرامن حل کے بغیر علاقائی امن ہمیشہ مبہم رہے گا۔