شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کو دھمکیاں،مریم، رانا ثنا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز اور رانا ثنااللہ نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر کیلئے پولیس سے رابطہ کیا لیکن درخواست ہی وصول نہیں کی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور رانا ثناکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے مسترد کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔