لاہور (پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ثاقب نیازی گٹھ جوڑ، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے زیادہ خطرناک ہے۔ وزیرا عظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے سا بق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ ویڈیو پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ ثاقب نیازی گٹھ جوڑ، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پانامہ نہیں اقامہ پر نکالا گیا، تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت کئے گئے، تمام پیسے زمان پارک میں رکھے ہوئے غلے میں جمع کئے جا رہے ہیں، مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ کے مابین تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانے پر شکریہ اور نجم ثاقب کی طرف سے میاں عذیر سے ٹکٹ دلوانے کے عوض رقم لینے سے متعلق مبینہ ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آئی ہے۔