پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز کو پرچ پیالی، ملکہ اور تندور، حمزہ کو مور اور انار کے انتخابی نشانات الاٹ

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے لاہور کے 30 حلقوں کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بطور آزاد امیدوار انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔مریم نواز کو لاہور کے 3 حلقوں میں پرچ پیالی، ملکہ اور تندور کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، پی پی 173 میں مریم نواز کا مقابلہ ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہوگا۔حمزہ شہباز کو لاہور کے 2 حلقوں میں مور اور انار کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کے 2 حلقوں میں لیپ ٹاپ اور ٹریفک سگنل، مسلم لیگ (ن) کے عطا اللہ تارڑ کو 2 حلقوں میں مکان اور ہینڈ پمپ اور خواجہ سلمان رفیق کو 2 حلقوں میں چھتری کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کو 2 حلقوں میں عقاب اور ڈولفن جبکہ رانا مشہود کو پی پی 171 میں بیج کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کسی نے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروایا۔