شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زرداری اپنے داؤ پر بیٹھے ہیں، مولانا کی ضد سیاسی قبر کھود دے گی: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بد نیتی ثابت کر دیں گے،جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات، آئین و قانون کا بھی حشر کر دے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوں کے ٹوٹنے اور الیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے، ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئے وہ 3 دن میں کیسے آئیں گے، آصف زرداری اپنے داؤ پر بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کی ضد سیاسی قبر کھود دے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین جیتے گا اور مئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کا تعین ہو جائے گا، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا آئین شکنی اور سیاسی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، الیکشن ہو کر رہیں گے، آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے ان کی بد نیتی ثابت کر دیں گے، حکومت کی کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، حلف کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے 3 ججز کو ماننے سے انکار کر دیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جو وزیراعظم عدلیہ کے حکم کو نہ مانے اس وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ سول نافرمانی کی شروعات ہے، جب عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہیں ہوگا تو حکومت کے فیصلوں کو بھی عوام نہیں مانیں گے۔