روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے لہٰذا بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونیکے ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو مسلسل چوتھے برس سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سید شکیل یوسف اور سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز قبضہ کر لی گئی ہیں، دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔پاکستان دہشت گردی کا متاثرہ ملک رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مئی کو برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے لیے برطانیہ جائیں گے۔