پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو دبئی جاتے ہوئے ائرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک لیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے، انہیں جمعہ کے دن دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔ائرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا، انہیں گرفتار کیا جانا تھا تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشسزم عروج پر ہے، میں اپنی فیملی ممبر کی عیادت کے لیے ملک سے باہرجا رہا تھا، لیکن ائر پورٹ پر ایف ائی اے امیگریشن نے مجھے روک دیا۔فرخ حبیب نے بتایا کہ میرا پاسپورٹ اور سامان ایف ائی اے کے پاس ہے۔