پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کا 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) حکومت نے 2033 تک ترکیہ سے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق گلوکوز، گلوکوز سیرپ، فلیور پاؤڈر، کتوں اور بلیوں کی خوراک پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کارن فلیکس، مچھرمار سپرے، الیکٹرک اوون سمیت 133 اشیاپر چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلوکوز اور گلوکوز سیرپ پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 5.83 فیصد سے صفر کر دی جائے گی، فلیورنگ پاؤڈر پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر جبکہ کتوں اور بلیوں کی خوراک پر بھی کسٹم ڈیوٹی 16.67 فیصد سے صفر کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ آنکھوں کیلئے مختلف ڈراپس پر 5.83 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح صفر کر دی جائے گی، مچھر مار سپرے اور الیکٹرک اوون پر بھی ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔ایف بی آر کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق یکم مئی 2023 سے ہوگا، 2033 تک کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں بتدریج کمی کی جائے گی۔