ورلڈ کپ فٹ بال: وارم اپ میچوں میں ارجنٹائن ،یوروگوائے،چلی کی فتح

ریوڈی جینرو: ارجنٹائن کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کو 2-0کی واضح برتری سے شکست دے دی ، بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے بغیر میدان میں اتری لیکن بارسلونا کے چمپیئن کھلاڑیوںنے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹو باگوکو ناکوں چنے چبوائے ، ارجنٹائن کی جانب سے پلیسیو نے گول کیے۔یوروگوائے نے ورلڈ کپ فٹ بال سے قبل آخری وارم اپ میچ میں سلوینیا کو 2-0سے جیت کر ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل کرلی۔اسٹار کھلاڑی لوئس سویز کی غیر موجودگی میں ایڈیسن کاوانی اور کرسچین سٹوانی نے ایک ایک گول کے ذریعے اپنی برتری دکھلا دی۔کورٹ ڈی آئیوری نے کپتان ڈیڈلرڈریگوبا کے شاندار گول کے باعث ایل سلواڈور کے خلاف وارم اپ میچ میں 2-1سے فتح حاصل کرلی،کورٹ ڈی آئیوری کی جانب سے دوسرا گول گریوینو نے میچ کے نویں منٹ میں کیا جبکہ میچ کے 75ویں منٹ میں ایل سلوڈور کی جانب سے پنالٹی پر آرٹورو آلویریز نے گول داغ دیا ۔جبکہ چلی کی ٹیم نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شمالی آئر لینڈ کو 2-0سے شکست دے دی ۔

Next Post

انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

Fri Jun 6 , 2014
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر ،دسمبر میں سات ون ڈے میچوں پر مشتمل دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کا دورہ کر ے گی۔سیریزکے تما م میچ کولمبو ، پالی کیلے اور ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے،چار ون ڈے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔فیوچر ٹور پلان کے مطابق پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی […]