انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر ،دسمبر میں سات ون ڈے میچوں پر مشتمل دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کا دورہ کر ے گی۔سیریزکے تما م میچ کولمبو ، پالی کیلے اور ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے،چار ون ڈے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔فیوچر ٹور پلان کے مطابق پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے تھے لیکن دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کو ون ڈے میں بدل میں دیا گیا ۔سیریز کا آغاز 26نومبر کو ہوگا جبکہ آخری میچ 16دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

Next Post

نیوزی لینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

Fri Jun 6 , 2014
جمیکا: نیوزی لینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم میں فاسٹ بولر جیسن ہولڈر کی واپسی ہوئی ہے ۔ اتوار کو شروع ہو نے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے کا اعلان کر دیا گیا جس میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی شرکت فٹنس مسائل کے باعث مشکوک ہے تاہم انھیں اسکواڈ میں […]