مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے،ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔