شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے: سردار تنویر الیاس

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے، حکومت میں ذمہ داریاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں، حکومت کو چاہیے تمام پارٹیوں کو ٹیبل پر لے کر بیٹھے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں بیٹھ کر بڑے بڑے مسائل کا حل نکال سکتی ہیں، ڈائیلاگ میں کچھ لینا کچھ دینا ہوتا ہے، ہمارے دشمن پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قوم اور فوج ایک پیچ پر ہیں، مسائل سیاسی ہیں اور اسکا حل مذاکرات ہی ہے، بڑی بڑی جنگوں کا حل مذاکرات ہی ہوتا ہے، مسلح افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا سر بلند رکھا، دہشتگردی کی جنگ میں فوج نے بڑی قربانیاں دی، فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوا۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا، مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود اراد یت کی حمایت جاری رکھی، کشمیریوں کی حمایت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔