جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سرکاری سطح پرگندم کی خریداری پرجائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کردیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں گندم کی2کروڑ75لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوارپراظہارِتشکر کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ نااہل حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بنا۔انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سیاس سال گندم کی گزشتہ10سالوں کی نسبت ذیادہ پیداوارہوئی،حکومت کی جا نب سے کسانوں کومعیاری بیج اورکھادکی فراہمی کی بدولت شاندارپیداوارکاحصول ممکن ہوا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپرکراپ بہترین گورننس کامنہ بولتاثبوت ہے۔تمام ترمالی مشکلات کیباوجودگندم کی بمپرپیداوارپرکاشت کاراور پوری قوم مبارک بادکی مستحق ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کسانوں کوکھاد کیلئے پورا پورادن لمبی قطاروں میں کھڑارکھا،صوبائی ووفاقی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریدیں، تاکہ کاشتکارکوبھرپورفائدہ پہنچے۔تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیرغذائی تحفظ طارق بشیرچیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباددی۔